Sunday, 24 August 2014

سابق ایڈیشنل الیکشن کمشنر افضل خان کن کن عہدوں پر فائز رہے

کراچی.......افضل خان 17 سال اے پی پی سے وابستہ رہے،1995 ءمیں انہوں نے الیکشن کمیشن میں ڈی پی آر کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی، انھوں نے اسامی کے لیے دو دفعہ ٹیسٹ دیا تاہم دونوں دفعہ فیل ہوگئے، تاہم بعد میں اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار فخر عالم کی سفارش پر ان کا تقرر ہوگیا۔ایم ایم اے کے دور میں وہ خیبر پختونخوا حکومت کے ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن تعینات ہوئے۔ ان کے خلاف کرپشن کی دو تحقیقات شروع کی گئیں۔ انہوں نے ان تحقیقات میں استثنا حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران نے انہیں استثنا دینے سے انکار کیا۔ 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران وہ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری تھے۔ الیکشن کے بعد 15 مئی 2013 کو وہ عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157767

0 comments:

Post a Comment