Tuesday, 3 December 2013

نیٹو رسد کی ترسیل پاکستان سے معطل: امریک


پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی روکے جانے کا اعلان کیا تھا۔


امریکہ نے پاکستان کے راستے افغانستان سے سامان کی ترسیل معطل کر دی ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف جاری احتجاج کے باعث ڈرائیوروں کے تحفظ کی خاطر ایسا کیا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان مارک رائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کے راستے اپنے سامان کی ترسیل مستقبل قریب میں بحال کر دیں۔‘
یاد رہے کہ افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کا انخلا سنہ 2014 تک کیا جانا ہے۔
روکی جانے والی ترسیل میں زیادہ تر وہ فوجی سازو سامان شامل تھا جو فوج کے بتدریج انخلا کے بعد امریکہ واپس بھیجا جا رہا تھا۔

0 comments:

Post a Comment