ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا جنہوں نے فلم ’’تیور‘‘ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے نے کہا ہے کہ وہ ایک اچھی باتھ روم سنگر ہیں اور مادھوری کی طرح رقص کرنا چاہتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار 27 سالہ اداکارہ نے اپنی آنیوالی فلم ’’تیور‘‘ کے ٹریلر کے لانچ کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سوناکشی کا کہنا تھا کہ ہم فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ عمران خان نے مجھے فلم کے لیے گانا گانے پر اصرار کیا ان کے کہنے پر ہدایتکار امیت نے بھی میرا حوصلہ بڑھایا اور میں نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا سوچ لیا اور لیٹس سیلیبریٹ ( Let’s Celebrate ) گانے کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروادیا۔ گانا ریکارڈ ہونے کے بعد سب نے میری تعریف کی اور پسند کیا اس کے باوجود میں خود کو ایک گلوکارہ نہیں سمجھتی میرے مطابق میں ایک اچھی باتھ روم سنگر ہوں اور مستقبل میں گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تربیت ضرور لوں گی۔
فلم میں ڈانس کے سوال پر سوناکشی نے کہا کہ میں نے اب تک پربھودیوا سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ بہت اچھے کوریوگرافر ہیں تاہم تیور میں اپنی کی جنگلی طرز پر رقص کا مظاہرہ کیا ہے ۔ فلم انڈسٹری میں مادھوری ڈکشٹ سے بہت متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ ان ہی کی طرح رقص کروں ایک اور سوال کے جواب واضح رہے کہ امیت شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2003 میں بننے والی تیلگو فلم ’’اوکاڈو‘‘کا ریمیک ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں ارجن کپور، منوج باجپائی ‘ قدیر خان اور شروتی ہاسن شامل ہیں ۔بونی کپور ،سنجے کپور سنی لیولا،نریش اگروال اور سنیل منچند کی اس مشترکہ پروڈکشن کو آئندہ سال 9 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔
0 comments:
Post a Comment