Sunday, 24 August 2014

تحریک انصاف کے دھرنے میں آج ٹی وی کے کیمرا مین پر تشدد

اسلام آباد......جیو نیوز کے عملے کے ساتھ بد تمیزی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد دھرنے میں آج ٹی وی کے کیمرا مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی کیمرامین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔آج ٹی وی کا کیمرا مین اپنی صحافتی ذمے داریاں پوری کرنے کے لیے تحریک انصاف کے دھرنے کی فوٹیج بنا نے میں مصروف تھا ، کارکنوں نے کیمرامین کو کوریج سے روکا ، تکرار کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے کیمرامین پر لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل جیو نیوز کی ٹیم بھی دوبار تحریک انصاف کے کارکنوں کی بدتمیزی کا نشانہ بن چکی ہے۔ چندروز قبل جیونیوز کی خاتون صحافی سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدتمیزی کی تھی اور ان پرخالی بوتلیں پھینکی تھیں،عمران خان کے کارکنوں نے جیو نیوز کی ڈی ایس این جی کے سسٹم کو زبردستی بند کرادیا تھا۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157766

0 comments:

Post a Comment