کینبرا......این جی ٹی.....کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اور دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جن کے شوق ذرا ہٹ کر ہوتے ہیں۔آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے سینتیس سالہ بین برِٹن نامی شخص کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے اپنے گھر میں تین ننھے شیر پال رکھے ہیں۔(Ben)بین نہ صرف ان کا خیال رکھتا ہے بلکہ ان کے ایسے ناز اٹھاتا ہے کہ چیتے بھی اس قدر پیار ملنے پر اپنے محسن کے شکر گزار نظر آتے ہیں۔بین نامی شخص کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس نے دنیا بھر میں چیتوں کی نسل کو لاحق خدشات کے حوالے سے کیا ہے کہ کیونکہ گزشتہ سو برس میں چیتوں کے شکار کے باعث بتدریج ان کی نسل بھی معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157765
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157765
0 comments:
Post a Comment