اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہماراپہلامطالبہ ماڈل ٹاؤن کےشہداکےخون کابدلاہے،کارکن ڈٹےرہےتوانقلاب کوئی نہیں روک سکتا،وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کوبتادیاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف سب سےاہم ہے،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اس مطالبےپرمذاکرات میں گھنٹوں بحث ہوئی،میں نےکہہ دیا ہے کہ پہلےشہداکاخون،پھر10نکاتی ایجنڈے پر بات کی جائے گی ۔خواجہ سعد رفیق کی آمد اور ان سے مذاکرات کے حوالے سے طاہر القادری نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرانےآئےتھے،ہم مذاکرات کرنےکےقائل ہیں،اگرمذاکرات کیلئے نوازشریف اورشہبازشریف بھی آئیں توانھیں بھی سنوں گا،شروع دن سےمذاکرات کادروازہ کھلاہےاورکھلارہےگا،وزراآئیں یاوزیراعظم مذاکرات کیلئے تیارہوں،دنیاکی کوئی طاقت ہمیں اپنےمشن سےنہیں ہٹاسکتی،اگرحق روکاگیا،توسب سےپہلےشہادت طاہرالقادری کی ہوگی، اپنےمطالبات سےپیچھےنہیں ہٹوں گا،اگرمیری شہادت ہوئی تومیرےبعدپتانہیں کتنےلوگوں کی شہادت ہوگی،اگرمجھےقتل کیاگیاتویہاں پارلیمنٹ نہیں،شہداکاقبرستان بنےگا |
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157723
0 comments:
Post a Comment