Sunday, 24 August 2014

سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی عدلیہ کو بدنام کرنیکی سازش


اسلام آباد.....سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے اور ریٹائرمنٹ کے سوا سال بعدانہیں 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نظر آگئی ،الزام لگا دیئے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم ملوث تھے ۔جسٹس (ر) ریاض کیانی نے افضل خان کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ایک انٹرویو میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے الزام لگایا کہ سابق جسٹس ریاض کیانی نے الیکشن 2013کو تباہ کیا،جسٹس ریاض کیانی کا الیکشن کو تباہ کرنے میں 90 فیصد ہاتھ ہے۔الیکشن میں 35 نہیں سیکڑوں پنکچر لگائے گئے۔ الیکشن کمیشن کے بجائے سابق چیف جسٹس نے ریٹرننگ افسروں کو تعینات کیا۔پہلے شک تھا الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اب یقین ہے۔ انہوں نے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر بھی الزام لگایا کہ وہ کام کرنے میں خوفزدہ تھے۔ فخرو بھائی نے آنکھیں بند کرلی تھیں‘ انہیں نوٹس لینا چاہئے تھا۔ محمد افضل خان نے یہ الزام بھی لگایا کہ گریٹ گیم میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی بھی شریک تھے، جبکہ افتخار محمد چودھری بھی دھاندلی میں ملوث ہیں۔ عمران خان الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سچ کہہ رہے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل 2نہیں100 نمبر ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے بھی فائدے اٹھائے‘ بچوں کے لیے نوکریاں لیں۔ الیکشن ٹربیونل نے سمجھوتے کررکھے ہیں۔ جب ان سے تمام تر الزامات کے ثبوت مانگے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ جسٹس (ر) ریاض کیانی نے افضل خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ افضل خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ملازمت میں توسیع نہ دینے پر افضل خان الزام تراشی پر اتر آئے ہیں ۔افضل خان مدت ملازمت میں توسیع کے اہل نہیں تھے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157749

0 comments:

Post a Comment