دبئی .....سری لنکا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست، پاکستان کیلئے بھی خوشخبری لے آئی ۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ کے بعد جاری رینکنگ میں پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن پر آگئی ہے ۔ سری لنکا سے سیریز میں شکست کےنتیجے میں انگلش ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس میں سے چار کی کٹوتی ہوئی، جس کے بعد انگلش ٹیم 100 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ۔ انگلش ٹیم کی تنزلی کے نتیجے میں پاکستان ٹیم چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے ۔پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 103 ہیں ۔ آسٹریلیا بدستور پہلی جبکہ جنوبی افریقا دوسری پوزیشن پر ہے ۔ |
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=151838
0 comments:
Post a Comment