Monday, 1 September 2014

تحریک انصاف یا عوامی تحریک کی پشت پناہی نہیں کر رہے

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک انصاف کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ ’فوج اور آئی ایس آئی نے کسی بھی طرح موجودہ سیاسی جمود میں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی پشت پناہی نہیں کر رہی ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور متعدد مواقع پر فوج نے واضح طور جمہوریت کی حمایت کی ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ ’یہ بہت بدقسمتی ہے کہ فوج کو ان تنازعات میں دھکیلا جا رہا ہے‘۔
پانچ سطور پر مبنی آئی ایس پی آر کے وضاحتی بیان کے اختتام میں لکھا گیا ہے کہ فوج کی دیانت داری اور اتحاد ہی اس کی قوت ہے جس پر یہ فخر برقرار رکھتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment