تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پارلیمان کے سامنے دھرنا دیے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے سنا ہے کہ آج رات کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ جب یہ پتہ چلا تو جلدی واپس آیا تاکہ کریک ڈاؤن کے دوران آپ کے ساتھ رہوں۔‘
عمران تقریباً چھ گھنٹے پہلے دھرنے کی جگہ سے چلے گئے تھے۔ ان کے بارے میں مقامی میڈیا میں کہا گیا تھا کہ ورزش کے لیے گئے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ سب باتیں مان لی گئیں ہیں لیکن نواز شریف استعفیٰ دینے سے انکاری ہے۔ انھوں نے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’میں استعفیٰ لیے بغیر نہیں جاؤں گا۔
0 comments:
Post a Comment