Thursday, 16 January 2014

شارجہ: سری لنکا کی سست بیٹنگ


شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے ہیں۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر پرسنا جے وردھنے اور اینجلو میتھیوز کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 28 اور 24 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے دمتھ کرونا رتنے اور کشال سلوا نے اننگز کا آغاز کیا۔
سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 31 رنز کے مجموعی سکور پر کشال سلوا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی جانب سے کمار سنگا کارا 52 اور مہیلا جے وردھنے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سیعد اجمل نے دو جب کہ جنید خان، محمد طلحہ اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں راحت علی، بلاول بھٹی اور محمد حفیظ کی جگہ محمد طلحہ، عبدالرحمان اور اظہر علی کو شامل کیا ہے۔
جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ ابوظہبی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment