عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت’ اہم موڑ‘ پر ہے اور سال 2014 میں معاشی شرح نمو زیادہ بہتر رہنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک کی عالمی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک معاشی بحران کے بعد اب ’بالآخر معاشی بحران سے نکلتے نظر آ رہے ہیں۔‘
عالمی بینک نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال عالمی معیشت میں ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہے گی جو کہ گذشتہ سال 2.4 تھی، جبکہ ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح اس سے زیادہ بہتر رہے گی۔
ترقی پذیر ممالک میں رواں سال شرح نمو 5.3 رہے گی جو گذشتہ سال 4.8 تھی۔
تاہم رپورٹ میں خبردار بھی کیا گیا ہے کہ امریکہ میں معاشی بہتری کے اقدامات واپس لیے جانے سے ترقی کے امکانات’کمزور‘ ہو سکتے ہیں۔
امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے پہلے ہی قرض پر دیے گئے بانڈ خریدنے کے 85 ارب ڈالر کے ماہانہ پروگرام میں کمی کرنا شروع کی دی ہے۔
اس کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے کہ عالمی شرحِ سود میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ترقی پذیر ملک میں رقوم جانے اور واپس آنے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔






0 comments:
Post a Comment