پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک ٹریفک حادثے میں نو بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ نواب شاہ کی قاضی احمد لنک روڈ پر ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نوابشاہ عبدالعلیم لاشاری کا کہنا ہے کہ طالب علم قاضی احمد سے کوئز مقابلے میں شرکت کے لیے نوابشاہ آئے تھے اور پروگرام کے بعد واپس جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈمپر بچوں کی وین سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشرن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے جب کہ 15 بچے زخمی ہیں جنھیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تاہم ہپستال میں موجود صحافی علی محمد شاھ لکیاری کا کہنا ہے کہ ہپستال میں 18 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔
ہسپتال میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ گئی ہے جن میں زیادہ تعداد بچوں کے والدین کی ہے۔






0 comments:
Post a Comment