Tuesday, 14 January 2014

عید میلاد النبی ﷺ؛کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس بدستورمعطل، کوئٹہ میں بحال

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موبائل فون سرورس بدستور معطل ہے تاہم بعض مقامات پر سروس بحال ہوگئی ہے۔ و دہشت گردی کے ممکنہ خظرات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔
سندھ  حکومت کی سفارش پر کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص سمیت سندھ بھر کے 13 اضلاع میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح 7 بجے سے معطل کر دی گئی ہے جو جلوسوں اور دیگر تقاریب کے اختتام پزیر ہونے کے بعد بدتریج بحال کردی جائیں گی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصوں میں بھی موبائل فون سروس بند کردی گئی تھی تاہم شام 5 بجے وہاں سروس بحال کردی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پخٹونخوا میں بھی علی الاصبح سے ہی موبائل فون سروس بدستور بند ہے۔
واضح رہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ملک بھر مین سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔

0 comments:

Post a Comment