پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں۔
واضح رہے کہ نو جنوری کو غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے انھیں 16 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
خصوصی عدالت نے یہ حکم عدالت میں پیش کی گئی پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اُنھیں دل کی تکلیف ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف 16 جنوری کو پیش ہوں اور اگر وہ پیش نہ ہوئے تو عدالت کی جانب سے مناسب حکم جاری کیا جائےگا۔
خصوصی عدالت انھیں تین بار عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے چکی ہے۔
یاد رہے کہ غداری کے مقدمے میں پیشی کے لیے سفر کے دوران علیل ہونے والے پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف راولپنڈی میں فوج کے ادارہ برائے امراض قلب میں زیرِ علاج ہیں۔






0 comments:
Post a Comment