Tuesday, 14 January 2014

کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی خبر پر رینجرز کا اظہار تشویش، آپریشن روکنے پر غور


حکومت سندھ کی جانب سے ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ، ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ اور ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے پر رینجرز نے وفاقی حکومت سے شکایت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کراچی آپریشن روکنے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کو ایس این جی ڈی رپورٹ کرنے، ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی جگہ آصف اعجاز شیخ کو نیا ڈی آئی جی تعینات کرنے جبکہ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کا بھی تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح ایس پی راوٴ انوار احمد کو ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی نیاز کھوسو کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کرنے جبکہ شہید چوہدری اسلم کی جگہ عرفان بہادر یا فاروق اعوان کو ایس ایس پی سی آئی ڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے پولیس میں تبادلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن روکنے پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ سندھ حکومت کراچی پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے لئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور سی سی پی او کراچی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کو نظر انداز کر رہی ہے، کمیٹی کے قیام کے وقت طے ہوا تھا کہ پولیس میں اہم تبادلے اور تقرریاں مشاورت سے کی جائیں گی تاہم سندھ حکومت کمیٹی کو نظر انداز کرتے ہوئےعبدالخالق شیخ، منیر شیخ اور سلطان خواجہ کا تبادلہ کرنا چاہتی ہے جس سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے لیکن رینجرز کی شکایت پر وفاق نے یہ معاملہ سندھ حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

0 comments:

Post a Comment