Wednesday, 15 January 2014

وسکی پینے میں پاکستان 35ویں نمبر پر

برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کرنے والی کمپنی یورو مانیٹر کے مطابق دنیا میں فی کس سب سے زیادہ وسکی پینے والے افراد فرانس میں ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات اس فہرست میں پانچویں اور پاکستان 35ویں نمبر پر ہے۔
یورو مانیٹر کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ وسکی نوش کرنے والوں کی تعداد بھارت میں ہے لیکن اگر وسکی پینے والوں کی فی کس تعداد دیکھی جائے تو بھارت نویں نمبر پر آتا ہے۔
ریسرچ کمپنی کے مطابق دنیا کی تقریباً 50 فیصد وسکی برِصغیر میں پی جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق برِصغیر میں پی جانے والی زیادہ تر وسکی یو بی انڈیا تیار کرتی ہے جو پیداوار کے لحاظ سے وسکی بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔
لیکن وسکی پینے والوں کے اعداد و شمار کو فی کس میں دیکھا جائے تو سب سے زیادہ وسکی فرانس، یوروگوئے اور امریکہ میں پی جاتی ہے۔
یورو مانیٹر کے مطابق فرانس میں فی شخص سالانہ 2.15 لیٹر وسکی پیتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد یوروگوئے میں 1.77 لیٹر، جبکہ تیسرے نمبر پر امریکہ میں 1.41 لیٹر وسکی فی کس سالانہ پی جاتی ہے۔
بھارت میں فی کس 1.24 لیٹر وسکی پی جاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات چھٹے نمبر پر ہے جہاں فی کس 1.27 لیٹر فی کس وسکی پی جاتی ہے جو بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
وسکی پی جانے والوں کی فہرست میں پاکستان کا 35واں نمبر ہے۔ یورو مانیٹر کے مطابق پاکستانی 0.04 لیٹر فی کس وسکی پیتے ہیں۔
یورو مانیٹر نے کُل 37 ممالک کی فہرست دی ہے جہاں پر قابلِ ڈکر تعداد میں وسکی پی جاتی ہے۔ اس فہرست میں سب سے آخری ملک چین ہے جہاں پر صرف 0.02 لیٹر فی کس وسکی پی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment