پشاور: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کے رہنما میاں مشتاق اپنے گاؤں سے پشاور آ رہے تھے کہ بڈھ بیر میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں میاں مشتاق سمیت ڈرائیور اور ان کے دوست موقع پر ہی جاں بحق جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔
واقعے کی خبر ملتے ہی اے این پی رہنما میاں افتخار حسین اور درجنوں کارکن حیات آباد میڈیکل کپلیکس پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جہاد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دہشتگرد عوامی نینشل پارٹی کو عرصہ دار سے نشانہ بنارہے ہیں تاہم کارکن موت سے نہیں ڈرتے اور مذموم کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اے این پی کے مقتول رہنما میاں مشتاق ضلعی رہنما تھے اور اپنی جماعت کے آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے کے لئے حصہ لینے والے تھے۔
0 comments:
Post a Comment